Detailed Description
اسٹرکچرز اور الگورتھمز پر انگلش میں درجنوں کتابیں دستیاب ہیں تاہم اردو میں اب تک ان موضوعات پر کوئی کتاب موجود نہیں تھی ۔اور اب یہ کمی اللہ کے فضل سے ختم ہوچکی ہے۔
یہ کتاب آپ کیلئے کیوں ضروری ہے؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ ڈیٹا اسٹرکچرز کے مطالعے سے ہمیں پتا چلتا ہے کہ ڈیٹا کومنظم انداز سے، اور مؤثر طور پر کیسے محفوظ کیا جائے؛ جبکہ الگورتھمر کی بدولت ہم ڈیٹا کو تیز رفتاری سے، اور اچھی کارکردگی کے ساتھ پروسیس کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ڈیٹا اسٹرکچرز اور الگورتھمز کو ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم سمجھا جاتا ہے اور انہیں کمپیوٹر سائنس میں ایک ہی کورس کے تحت پڑھایا جاتا ہے۔ ڈیٹا اسٹرکچرز اور الگورتھمز کا استعمال کمپیوٹر پروگرامنگ/ سافٹ ویئر انجینئر نگ کے تقریبا ہر شعبے میں بہت زیادہ ہے۔ اس لئے یہ کہنا درست ہوگا کہ ان دونوں کے بغیر کمپیوٹر سائنس/ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کسی بھی شعبے کو مکمل قرار نہیں دیا جا سکتا.
سات سو سے زیادہ صفحات اور دو جلدوں میں پھیلی ہوئی اس کتاب کو بی ایس کمپیوٹر سائنس کے طالب علموں کیلئے بہت آسان زبان میں لکھا گیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس کا مطالعہ نہ صرف کمپیوٹر سائنس میں، بلکہ پروفیشنل کمپیوٹر پروگرامنگ/ سافٹ ویئر انجینئر نگ میں بھی آپ کے بہت کام آئے گا۔