Detailed Description
جستجو کا سفر(حصہ اول) سے شروع ہونے والی یہ داستان ابھی جاری ہے، یہ کہنا مشکل ہے کہ مزید کتنا عرصہ چلے گی۔ عبداللہ کی زندگی میں ہر بار کوئی نیا موڑ، کوئی نیا امتحان آتا ہے جو اس کی زندگی کو صفر پر لے جاتا ہے۔ وہ پھر سے اپنا آپ سمیٹ کر اٹھتا ہے، پھر سے دنیا کو نئے معنی پہناتا ہے، پھر سے حق کی تلاش میں نکلتا ہے اور پھر سے پریشان ہو جاتا ہے۔ جتنی تیزی سے مشکلات اس کا رخ کرتی ہیں، اتنی ہی تیزی سے ترقی اور کامیابی بھی۔ آپ اس کتاب میں عبداللہ کے ساتھ دنیا گھومیں گے، بادشاہوں اور وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کریں گے اور بہت سے دکھ بھی جھیلیں گے۔ امید ہے کہ عبد اللہ کا یہ سفر آپ کو بہت کچھ سوچنے، سمجھنے اورسیکھنے پر مجبور کر دے گا۔ نیتوں کے سودے میں آغاز اور انجام اصل ہوتے ہیں، درمیانی کار کردگی ہر شخص کی مختلف ہوتی ہے۔ سچی نیت سے بڑھنے والا ارادہ کسی کی امانت ہوتا ہے اور وہ اپنی چیز کی حفاظت کرنا خوب جانتا ہے۔ ہم سب ماننے میں ایک ہیں، جاننے میں نہیں۔ توحید کی پکڑ،کفر کی کشش سے کہیں زیادہ سخت ہے۔ اپنی جان کو اپنے آپ سے رہا کرنے کا دل چاہے تو یہ کتاب پڑھ لیجیے