Detailed Description
چیٹ جی پی ٹی دنیا کا ذہین ترین چیٹ بوٹ ہے جسے نیچرل لینگویج پروسیسنگ(این ایل پی) کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ایجاد کیا گیا ہے۔ یہ انسانوں کی طرح تحریری مکالمے(ڈائیلاگز) تخلیق کر سکتا ہے۔ آپ اس سے بالکل اسی طرح سوال کر سکتے ہیں جیسے آپ کسی انسان سے سوال کرتے ہیں، جس کا جواب یہ کسی انسان کے اندازمیں، لکھ کر آپ کو دیتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی سے معلومات عامہ، سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی اور معاشیات سمیت، دنیا کے سینکڑوں موضوعات کے بارے میں سوال پوچھے جاسکتے ہیں اور یہ ہرسوال کا جواب صرف چند سیکنڈ میں پیش کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ، چیٹ جی پی ٹی سے کمپیوٹر پروگرامنگ، میوزک کمپوزنگ، پیشه ورانه ای میل، مضمون، بلاگ، وی لاگ، پوڈ کاسٹ، ڈاکیومنٹری کا اسکرپٹ یا کوئی سوشل میڈیا پوسٹ لکھنے، ریاضی کے مسائل حل کرنے، سرچ انجن آپٹمائزیشن، کوئز اور امتحانی پرچے تیار کرنے، کونٹینٹ کو بہتر بنا کر دوبارہ سے لکھنے، پیچیدہ اور مشکل موضوعات کو آسان الفاظ میں بیان کرنے، پریزنٹیشن تیار کرنے، کورس مرتب کرنے، مصنوعات کی تفصیلات ترتیب دینے، گیم کھیلنے، ملازمت کے لیے کورلیٹر اور ریزیومے/سی وی/ بایوڈیٹا وغیرہ لکھنے میں مدد لی جاسکتی ہے۔ یعنی آپ چیٹ جی پی ٹی کو صحیح طور پر استعمال کرنا سیکھ کراس سے کئی کام لے سکتے ہیں اوراچھی آمدنی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ کتاب بھی اسی مقصد کو پورا کرنے کے لیے لکھی گئی ہے تا کہ آپ بھی مصنوعی ذہانت کے اس جدید انقلاب سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس کتاب میں کچھ مفید براؤزرایکسٹینشنز کے علاوہ،بیس دیگر جزیٹیو اے آئی ٹولز کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جن میں”پلیٹ فارم فاراوپن ایکسپلوریشن” بطور خاص قابل ذکر ہے۔ غرض اس کتاب میں چیٹ جی پی ٹی اور جزیٹیو اے آئی سے متعلق وہ سب کچھ ہے جسے جان کر آپ اپنی کارکردگی میں نمایاں اضافہ کر سکتے ہیں؛ اور اپنے لیے روز گار اور آمدن کے نئے مواقع تلاش کر سکتے ہیں