Skip to product information
1 of 3

Justju ka Safar-1 - جستجو کا سفر-۱

Justju ka Safar-1 - جستجو کا سفر-۱

270 Pages | Paperback | Printed on Imported Light Weight Paper

Dr. Zeeshan Ul Hassan Usmani (author)

Publisher: ilmStore - Urdu

جستجو کا سفر ایک داستان ہے جس میں ایک غریب کی زندگی کا سفر بیان کیا گیا ہے جس پر معاشرے نے ترقی کے دروازے بند کردئیے تھے۔ اس کتاب میں ایک شخص کے خواہشوں کے حصول کی تلاش، اس کی دیوانگی، اس کے رب کی طرف رجوع، اور اس کی توبہ کی داستان بیان کی گئی ہے۔ یہ کتاب آپ کو ایسے بشر سے متعارف کروائے گی جو انسان بننا چاہتا ہے، ایک ایسا مالدار جو روز بھیک مانگتا تھا، اور ایک گناہگار جس کی توبہ کی داستان ہے۔ اس کتاب میں بھیجا گیا پیغام ہے کہ جب تک آپ جینے کی چاہت رکھتے ہیں، ہر مشکل کو پار کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے من کی دنیا کو آئینے میں دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ کتاب آپ کے لئے ایک اہم پڑھنے کی کتاب ہے۔

Regular price Rs. 550.00
Regular price Rs. 860.00 Sale price Rs. 550.00
Sale Sold out
Tax included. Shipping calculated at checkout.
View full details

Detailed Description

جستجو کا سفر ایک داستان ہے اس مسافر کی جس کے راہبر اپنی سمت بارہا تبدیل کرتے رہے. یہ کہانی ہے ایسے کردار کی جسکا مقصد خواہشوں کا حصول رہ گیا. یہ قصّہ ہے ایک غریب کا جس پر معاشرے نے ترقی کے سارے دروازے بند کردئیے. یہ سرگذشت ہے اس آشفتہ سر کی جس کے عزم کے سامنے کچھ نہ ٹھہر سکا. یہ فریاد ہے اس مفلس کی جس پر زندگی ممنوع کردی گئی. یہ کتھا ہے اس دیوانے کی جسکی دیوانگی اسے اپنے رب تک لے گئی لے گئی اور یہ دہائی ہے ایک عبداللہ کی جسے سب کچھ مل گیا سواۓ اپنے رب کے. یہ ایک ایسی کہانی ہے جو ہم سب نے مل کر لکھی ہے. یہ روداد ہے اس پنچھی کی جو دنیا گھوم کے بھی قید تھا. یہ ایک سفرنامہ ہے اس خانہ بدوش کا جو روح کی منزل ڈھونڈتا رہا اور جو اس کے لئے بے قرار تھا جو سب کو قرار دیتا ہے. یہ کہانی آپ کو ایسے بشر سے متعارف کروائے گی جو انسان بننا چاہتا تھا، ایک ایسا مالدار جو روز بھیک مانگتا تھا، ایک عنوان ایسے مضمون کا جو آنسوؤں سے لکھا گیا اور ایک توبہ ایسے گنہگار کی جس کے گناہ ادھورے رہ جاتے تھے یہ کتاب اس کشمکش کا نام ہے جو ساری زندگی چلتی ہے. ایک معرکہ ہے جو سر ہو کے نہیں دیتا، ایک فتنہ ہے جو نئے روپ میں نکلتا ہے ، ایک دعا ہے جو پوری نہیں ہوتی. ایک امید ہے جو قائم ہے ، ایک آس ہے جو مرنے نہیں دیتی اور ایک چبھن ہے جو جینے سے روکتی ہے. اپنے من کی دنیا کو آئینے میں دیکھنے کا دل چاہے تو یہ کتاب پڑھ لیں