Skip to product information
1 of 4

Emerging Technologies - ایمرجنگ ٹیکنالوجیز

Emerging Technologies - ایمرجنگ ٹیکنالوجیز

196 Pages | Paperback | Printed on Imported Light Weight Paper

Dr. Zeeshan Ul Hassan Usmani (author)

Publisher: ilmStore - Urdu

نو جوانوں،علمائے کرام اورمدارس کے طالب علموں کیلئے آسان اور جامع تعارف
Regular price Rs. 325.00
Regular price Rs. 560.00 Sale price Rs. 325.00
Sale Sold out
Tax included. Shipping calculated at checkout.
View full details

Detailed Description

ایمرجنگ ٹیکنالوجیز

ابھرتی ہوئی، جدید ٹیکنالوجیز کوعرف عام میں ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کہا جاتا ہے جن میں ڈیٹا سائنس سے مصنوعی ذہانت(اے آئی) تک اور بلاک چین سے کلاؤڈ کمپیوٹنگ تک، درجنوں موضوعات شامل ہیں۔ زیر نظر کتاب میں ایسی ہی دس اہم ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کا تعارف، ہر ممکن حد تک آسان اور عام فہم الفاظ میں بیان کیا گیا ہے تا کہ عوام(بالخصوص نوجوان)، دینی مدارس کے طالب علم اورعلمائے کرام بھی ان کے اجمالی خاکے سے واقف ہوسکیں ۔ ہمیں امید ہے کہ یہی ابتدائی تعارف آگے چل کر ان کے کام آئے گا۔

عمومی نقطہ نگاہ سے بات کریں تو کیریئربنانےمیں اس تعارف سے خاطر خواہ رہنمائی ملے گی جو، ان شاء اللہ، نہ صرف اسکولوں اور کالجوں میں پڑھنے والے طلبہ بلکہ دینی مدارس کے طالب علموں کے لیے بھی مفید ثابت ہوگی ۔ دوسری جانب، دینی نقطہ نگاہ سے، یہ بھی ایک طے شدہ امر ہے کہ ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ ساتھ نئے شرعی مسائل، سوالات و اشکالات بھی سامنے آئیں گے جنہیں موزوں طور پر حل کرنے کے لیے ضروری ہوگا کہ علماء و مفتیان کرام خود بھی ایمر جنگ ٹیکنالوجیزسے(کم ازکم اجمالی طورپر) واقف ہوں۔ زیر نظر کتاب ان ہی دونوں ضروریات کو بہ یک وقت پورا کرنے کی ایک ادنیٰ سی کوشش ہے۔ گرقبول افتد، زہےعزوشرف۔

یہ کتاب اپنی نوعیت کی پہلی کاوش ہے جس کی تیاری میں مختلف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے بارے میں “گفتگوپبلی کیشنز” کی شائع کردہ کتب سے مدد لی گئی ہے؛ اوران میں پیش کردہ نکات کو حتی الامکان آسان اور عام فہم بنا کر پیش کیا گیا ہے۔ تاہم، ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کی دنیا بہت بڑی ہے جس میں آئے روزنت نئے اضافہ جات ہوتے رہتے ہیں۔ ہماری کوشش ہو گی کہ صرف ایک ایڈیشن کی اشاعت پر ہی اکتفا نہ کی جائے بلکہ آئندہ ایڈیشنوں میں مزید نئے اور تازہ موضوعات بھی شامل کیے جاتے رہیں۔ ہم نے اپنی جانب سے بھر پور کوشش کی ہے کہ کتاب میں شامل ابواب ہر ممکن حد تک آسان، عام فہم اور اغلاط سے پاک رکھے جائیں۔ البتہ، اگر آپ کو اس میں ظاہری یا معنوی لحاظ سے کوئی خامی یا کمی نظرآئے تو ہمیں ضرور مطلع کیجیے گا تا کہ اس کتاب کی آئندہ اشاعتوں کومزید بہتر، خوب تراورمؤثر بنایا جا سکے، شکریہ۔