Skip to product information
1 of 5

Aap ka Sach - آپ کا سچ

Aap ka Sach - آپ کا سچ

192 Pages | Paperback | Printed on Imported Light Weight Paper

Dr. Zeeshan Ul Hassan Usmani (author)

Publisher: ilmStore - Urdu

اس کتاب کے ذریعے میرا کام صرف یہ ہے کہ آپ کا سچ ڈھونڈنے میں آپ کی مدد کروں۔ ہم نے اپنی زندگی میں بہت سے سچ چھپائے ہوتے ہیں۔جب آپ اپنے آپ سے جھوٹ بول رہے ہوں تو ترقی کا سفر رک جاتا ہے۔ یقین کیجئے کہ مجھ سمیت کسی کے بھی پاس ایسا کوئی طریقہ نہیں کہ جس سے آپ کے تمام مسائل راتوں رات حل ہو جائیں۔اپنے سچ کو پرکھنے کیلئے اس کتاب کو پڑھئے…

Regular price Rs. 400.00
Regular price Rs. 770.00 Sale price Rs. 400.00
Sale Sold out
Tax included. Shipping calculated at checkout.
View full details

Detailed Description

آپ کا سچ - Aap ka Such میں اپنا کوئی ورژن آپ قارئین پر تھوپنا نہیں چاہتا۔ اس کتاب کے ذریعے میرا کام صرف یہ ہے کہ آپ کا سچ ڈھونڈنے میں آپ کی مدد کروں۔ ہم نے اپنی زندگی میں بہت سے سچ چھپائے ہوتے ہیں۔ ہم جانتے بھی ہیں کہ سچ کیا ہے، لیکن ہم خاموش ہوتے ہیں۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم اپنے جذبات کو ، احساسات کو، خیالات کو الفاظ کے قالب میں ڈھال نہیں پاتے۔ میں نے کوشش کی ہے کہ آپ کے سچ کو الفاظ میں ڈھال کر آپ کے سامنے رکھ سکوں ۔ میں جب آپ کا سچ ، آپ کے سامنے رکھوں تو اُسے پہچانیۓ ، اسے جانیۓ ، اسے پرکھۓ… اور اسے قبول بھی کیجئے۔ جب تک ایسا نہیں کریں گے ، تب تک آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔ کسی سے جھوٹ نہیں بولنا چاہیۓ ، اپنے آپ سے تو بالکل بھی نہیں۔ جب آپ اپنے آپ سے جھوٹ بول رہے ہوں تو ترقی کا سفر رک جاتا ہے۔ پھر آپ بھی ترقی نہیں کر سکتے۔ اگر آپ اپنے آپ سے بچے نہیں تو پھر تمام پرسنل ڈیویلپمنٹ، موٹیویشنل اسپیکرز، ویڈیوز اور کتابوں کو بھول جائیے کہ جن میں آپ کیلئے ترقی اور آگے بڑھنے کی تحریک موجود ہے۔ یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے کہ آپ کا سچ آپ کے سامنے لایا جائے۔ یہ میرا سچ نہیں ، یہ میری تھیوری بھی نہیں۔ میں تو اس پروسیس میں صرف آپ کی مدد کر رہا ہوں۔ اس پروسیس پر چلنا ہے تو یہ کتاب آپ کیلئے بہت معاون ثابت ہوگی۔ یقین کیجئے کہ مجھ سمیت کسی کے بھی پاس ایسا کوئی طریقہ نہیں کہ جس سے آپ کے تمام مسائل راتوں رات حل ہو جائیں۔ اپنے سچ کو پرکھنے کیلئے اس کتاب کو پڑھئے… اسے دو دن میں ختم کرنے کی کوشش نہ کیجئے گا بلکہ اسے پڑھنے میں وقت لگایۓ گا، تا کہ جو کچھ اس میں لکھا گیا ہے وہ آپ کی سمجھ میں آسکے، اور اسے آپ اپنی عملی زندگی میں نافذ بھی کر سکیں۔ اس کتاب میں جو کچھ ٹھیک ہے، وہ خالصتا اللہ کی مہربانی ہے، اس کے بغیر یہ ناممکن تھا۔ جہاں کوئی کمی کوتا ہی رہ گئی ، وہ میرا نکما پن ہے۔ دیانتدارانہ تنقید کیجئے، مخلصانہ مشوروں سے نواز یے، تا کہ اس کتاب کا اگلا ایڈیشن مزید بہتر بنایا جا سکے۔ (از : ذیشان الحسن عثمانی)