Detailed Description
انٹرنیٹ سے پیسہ کیسے کمائیں؟ گھر بیٹھے، بغیر سرمایہ کاری کے، فری لانسنگ اور پیسہ کمانے کے درجنوں طریقے آن لائن کاروبار و تجارت آج کی دنیا میں عام ہوچکے ہیں۔ با عزت روزگار ہر شخص کا بنیادی حق ہے، مختلف ادارے اور افراد انٹرنیٹ کے ذریعے سالانہ لاکھوں، کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انٹرنیٹ سے پیسہ کمانے اور آن لائن کاموں کے ذریعے آمدن بڑھانے کے طریقوں پر سینکڑوں نہیں تو درجنوں کتابیں ضرور موجود ہیں، جبکہ ہزاروں ویب سائٹس اور ویڈیوز ان کے علاوہ ہیں۔ لیکن اس موضوع پر اردو زبان میں درست اور عملی رہنمائی فراہم کرنے والا مواد بہت کم ہے؛ جبکہ ایسے بیشتر مواد میں انٹرنیٹ سے آمدن کے صرف چند ایک طریقوں ہی پر بات کی جاتی ہے جو زیادہ مقبول ہیں اور عام لوگ ان کے بارے میں جانتے بھی ہیں۔ یہ کتاب اسی کمی کو مدِنظر رکھتے ہوئے مرتب کی گئی ہے۔ اس کتاب میں بلاگنگ ، یوٹیوب چینل ، پپوڈ کاسٹ ، ٹرانسکرپشن ، سٹاک فوٹوگرافی ، ممائیکروٹاسکنگ اورفاریکس ٹریڈنگ سمیت، ایسے درجنوں مختلف طریقوں کے بارے میں تفصیلی اور عملی معلومات فراہم کی گئی ہیں جن سے فائدہ اٹھا کر ایک عام آدمی انٹرنیٹ کو اپنا ذریعۂ آمدن بنا سکتا ہے۔ ان میں سے بیشتر طریقے وہ ہیں جن کے بارے میں اکثر لوگ یا تو بالکل نہیں جانتے یا پھر بہت کم واقفیت رکھتے ہیں۔ تاہم اس پوری کتاب میں کہیں بھی آپ کو سبز باغ نہیں دکھائے گئے بلکہ ایک حقیقت پسندانہ تصویر آپ کے سامنے پیش کی گئی ہے؛ اور بار بار محنت کی تلقین بھی کی گئی ہے۔ اگر آپ انٹرنیٹ سے پیسہ کمانے یا فری لانس کیریئر میں واقعی سنجیدہ ہیں اور پوری دیانتداری کے ساتھ اس میدان میں قدم رکھنے کے خواہش مند ہیں، تو اِن شاء اللہ اس کتاب کو اپنا اوّلین رہنما پائیں گے۔