Skip to product information
1 of 1

Nuqoosh-e-Sahaba (R.A) - نقوشِ صحابہ رضی اللہ عنہ

Nuqoosh-e-Sahaba (R.A) - نقوشِ صحابہ رضی اللہ عنہ

Khalid Muhammad Khalid (author)

نقوش صحابہؓ پاک دِل و پاک باز انسانوں کی سیرتوں کا ایک خُوب صورت اور دِل آویز مجموعہ ہے۔ یہ ترجمہ بھی ہے اور ترجمانی بھی۔ یہ اُن پاک نفوس کے بارے میں معلومات کا ایک بہترین تصنیف ہے (اللہ اُن سے راضی ہو اور وہ اللہ سے راضی) ہے۔
Regular price Rs. 600.00
Regular price Sale price Rs. 600.00
Sale Sold out
Tax included. Shipping calculated at checkout.
View full details

Detailed Description

نقوش صحابہؓ پاک دِل و پاک باز انسانوں کی سیرتوں کا ایک خُوب صورت اور دِل آویز مجموعہ ہے۔ یہ ترجمہ بھی ہے اور ترجمانی بھی۔ یہ اُن پاک نفوس کے بارے میں معلومات کا ایک بہترین تصنیف ہے (اللہ اُن سے راضی ہو اور وہ اللہ سے راضی) ہے۔
جس طرح آخری نبی حضرت محمدﷺ کو تمام انبیاء میں ایک امتیاز و انفرادیت حاصل ہے اسی طرح آپﷺ کے صحابہؓ کو بھی پوری اُمت میں ایک اولیت و فوقیت اور رفعت و عظمت حاصل ہے اور جس طرح آپﷺ کی سیرت و ایمان کو تازہ اور دِلوں کو صاف کرنے کا ذریعہ ہے، اسی طرح آپ کے صحابہؓ کی زندگیوں کا تذکرہ بھی ایمان کو جلا بخشنے اور جذبوں کو مہمیز دینے کا باعث ہے۔
صحابہ کرامؓ کے یہ تذکرے جوشِِ عقیدت میں لکھی گٸ سوانح عمری نہیں، کسی قلمکار کی افسانہ نگاری نہیں بلکہ تاریخِ انسانی کی ایک لا زوال حقیقت اور انمٹ نقوش ہیں۔ تاریخ کے صفحات پر ثبت یہ نقوش صحابہؓ تقویٰ، امانت و دیانت، شجاعت و بسالت، عزیمت و استقامت، ارادہ و عمل، صدق و اخلاص، احسان و مروت، وفاداری و جان نثاری اور ایثار و قربانی کے بے مثال و بے نظیر مظاہرے ہیں۔ ان واقعات اور پاک سیرتوں کو پڑھ کر انسان کا دِل دہل جاتا ہے اور عقل دنگ رہ جاتی ہے۔
یہ کتاب خالد محمد خالد کی عربی کتاب ”رجال حول الرسولﷺ“ کا ترجمہ ہے۔
یہ کتاب موضوع کے لحاظ سے معلومات کا ایک خزانہ ہے۔ جس سے معاشرے کا ہر خاص و عام مستفید ہونے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔ یہ کتاب اتنی دلچسپ ہے کہ اس کی سحر کی وجہ سے قاری کو آخر تک پڑھنے پر مجبور کرتا ہے۔ بحثیت قوم ہم جس بحران مالی بد عنوانی اور اخلاقی بحران سے دوچار ہیں، اس بات کی شدت سے ضرورت محسوس کی جاتی ہے کہ ہم صحابہ کرامؓ کی سیرتوں کو پڑھے اور اس سے سبق حاصل کرکے ایک بہترین معاشرے کی قیام کے لیے کوشاں رہے۔
رسولﷺ نے فرمایا: اصحابی کالنجوم۔ صحابہ کرام ستاروں کی کہکشاں ہیں، راستہ دکھانے والے ہیں۔
”نقوشِ صحابہؓ“ اِس گراں قدر کتاب میں پچاس سے زیادہ صحابہ کرامؓ کی زندگیوں کے مختلف حوالوں سے فصیح و بلیغ اور سہل انداز سے بات کی گٸ ہے۔ صحابہ کرامؓ کے زندگی کے واقعات، قبول اِسلام، استقامت فی الدین، دُنیا سے بے رُغبتی، فراٸض کی بجا آوری، اور ایثار و قربانی کے ایسے دِل آویز تذکرے ہیں، جو قاری کو اپنی گرفت میں لے لیتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ صرف قصے اور تذکرے ہی نہیں بلکہ اصحابِ رسولﷺ کی محبت اور عقیدت کے وہ جاندار تذکرے اور حقاٸق ہیں جو تاریخ کے اوراق میں محفوظ ہیں۔ یہ کتاب بلا شبہ اتنی اہم ہے کہ اسے ہر خاص و عام، خواتین اور بچوں میں عام کیا جاۓ۔

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)