انفرادی اور اجتماعی زندگی میں ترجیحات کے تعین کے لیے اس کتاب کا مطالعہ ضرور کریں!
Detailed Description
دین میں ترجیحات علامہ یوسف القرضاوی کے ایک علمی شاہکار في فقہ الأولویات کا ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں انھوں نے دین کے مختلف پہلوئوں اور زندگی کے مختلف شعبوں میں ترجیحات جیسے اہم موضوع پر قرآن وسنت کی روشنی میں اپنی تحقیق پیش کی ہے۔ اس کتاب کا بنیادی نظریہ یہ ہے کہ امت مسلمہ انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنے تمام معاملات میں اہم اور غیر اہم یا زیادہ ضروری اور کم اہمیت والی چیزوں کا تعین کرکے اہم کو غیر اہم پر مقدم کرے اور زیادہ اہمیت والی چیزوں کو کم اہمیت والی چیزوں سے پہلے رکھے۔ مؤلف نے زندگی کے ہرمیدان کے بارے میں واضح طور پر نشان دہی کی ہے اور تفصیل سے تمام مسائل میں ہونے والی افراط وتفریط کا ذکرکیا ہے۔