Detailed Description
پیش نظر کتاب "الحزب الا عظم " قرآن و حدیث میں مذکور دعاوٴں اور صلوة وسلام پر مشتمل ہے۔ اس مجموعے کوعلامہ ملا علی قاری رحمہ اللہ نے اس طرح ترتیب دیا کہ شروع (پہلی منزل) میں قرآن کریم میں مذکور دعائیں ہیں، اس میں اسمائے حسنی اور وہ اذکار بھی ہیں جن میں اسم اعظم بتایا گیا ہے، یا وہ کلمات ہیں جن کے ساتھ دعاؤں کی قبولیت کی بشارت دی گئی ہے۔ اس کے بعد( پانچ منزلوں )میں وہ مسنون دعائیں ہیں جو نبی کریم ﷺ سے احادیث مبارکہ میں منقول ہیں، آخر(ساتویں منزل) میں صلوة وسلام کے مختلف اذکار جمع فرما ئے ہیں۔
علامہ ملا علی قاریؒ نے اپنے مقدمے میں تجویز فرمایا اگر آپ اس مجموعے کو روز پڑھ لیا کریں تو کیا ہی کہنا، ورنہ جمعہ کو سہی، نہیں تو مہینے میں ایک بار، اگر یہ نہ ہو سکے تو پھر سال میں ایک بار، اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو زندگی بھر میں ایک بار میسر آ جائے یہ بھی غنیمت ہے۔
روزمرہ کے ساتھ ساتھ یہ مجموعہ حج و عمرہ کی ادائیگی کے دوران طواف، سعی اور دیگر مقدس و متبرک مقامات پر بھی بکثرت پڑھاجائے۔