Detailed Description
بچوں کی صحیح اور بہترین تربیت والدین، اساتذہ، اسکول کے ذمے داران، محلے کے بڑوں اور شہر کے قائدین کی ذمے داری ہے، جب تک ہم اپنے بچوں میں اچھی عادتوں کو پیوست نہیں کریں گے، اسلام کے نمایاں اخلاق وصفات کے تعلق سے ان میں بیداری نہیں لائیں گے، اللہ کی محبت ان کے دلوں میں جاگزیں نہیں کریں گے، اور ہم یہ نہیں بتائیں کہ ہمیں کب کب اللہ کی رحمتیں اور برکتیں حاصل ہوتی ہیں، اس وقت تک ہم اپنے بچوں کی تربیت میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔
اگر ہم ان چار موضوعات کو بچوں کے دلوں میں پیوست کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ہمارے بچے خود اپنے لیے بھی مفید بنیں گے اور اپنے معاشروں کے لیے بھی، اسی طرح اپنے والدین کے فرماں بردار ہوں گے اور اپنے بڑوں کا احترام کرنے والے بن جائیں گے۔