Skip to product information
1 of 4

R ka Taaruf - آر کا تعارف

R ka Taaruf - آر کا تعارف

166 Pages | Paperback | Printed on Light Weight Paper

Sana Rasheed (author)

Publisher: ilmStore - Urdu

ثنا رشید نے آر پروگرامنگ لینگویج کے بارے میں ایک کتاب لکھی ہے جو ڈیٹا سائنس کے شعبے میں نئے لوگوں کے لیے مفید ہے۔ آر ایک اوپن سورس لینگویج ہے جو شماریات میں استعمال ہوتی ہے اور دنیا بھر کی بڑی کمپنیوں میں استعمال ہوتی ہے۔ اس کتاب میں آپ آر کا تعارف، ضرورت، بنیادی اصطلاحات، ڈیٹابیس، آپریٹرز، کنٹرول سٹرکچرز، فنکشنز، اپلائی، گرافکس اور ڈیٹا ایکسپلوریشن سکھ سکتے ہیں۔ آج بھی دنیا میں لاکھوں جابز خالی ہیں جو آر جاننے والوں کو تلاش کر رہے ہیں.

Regular price Rs. 350.00
Regular price Rs. 700.00 Sale price Rs. 350.00
Sale Sold out
Tax included. Shipping calculated at checkout.
View full details

Detailed Description

مصنفہ: ثنا رشید ڈیٹا سائنس کی دنا میں قدم رکھنے والوں کیلئے ابتدائی سیڑھی کا کام کرنے والی بہترین کتاب۔ آر چھبیس سال پرانی پروگرامنگ لینگویج ہے جو کہ شما ریاتی مضمون میں دل کی حیثیت رکھتی ہے، یہ ایک اوپن سورس لینگویج ہے جو کسی بھی آپریٹنگ سسٹم پر قابل استعمال ہے، گرین پروجیکٹ پر 10 ہزار سے زائد پیکجز آرکو ممتاز بناتے ہیں۔ اس وقت دنیا میں آر کے 25 لاکھ پروگرامرز موجود ہیں۔ ایک آر پروگرامر 80000 ڈالر مہینہ کماتا ہے۔ گوگل، یاہو، فیس بک، بینک آف امریکا، گولڈ مین سکس اور فورچن پانچ سو میں سے شاید ہی کوئی کمپنی ہو جوآر کو استعمال نہ کرتی ہو۔ آر لینگویج کو سکھانے کے لیے محترمہ ثنا رشید نے انتہائی محنت سے آر کے ابتدائی تعارف اور پروگرامنگ صلاحیتوں پر یہ کتاب لکھی ہے۔ ثنا رشید کا شمار ڈیٹاسائنٹسٹ میں ہوتا ہے اور یہ آجکل بلاک چین میں پی ایچ ڈی کے ساتھ ساتھ یورپ میں کمپنی کے لیے چیف ڈیٹاسائنٹسٹ کی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ اس کتاب میں آپ آر کا تعارف، اسکی ضرورت، آر سٹوڈیو، بنیادی اصطلاحات، آر ڈیٹابیس، آپریٹرز،کنٹرول سٹرکچرز، فنکشنز،اپلائی،گرافکس اور ڈیٹا ایکسپلوریشن کو تفصیل سے پڑھیں گے۔ پائیتھن کے بعد آر ڈیٹا سائنس میں استعمال ہونے والے سب سے مشہور لینگویج ہے جس کی ضرورت یونیورسٹی،ریسرچ اور انڈسٹری ہر جگہ رہتی ہے، جاب سائٹس کے مطابق آج بھی دنیا میں ایک لاکھ 70 ہزار دو لاکھ 30 ہزار تک جابز خالی ہیں جہاں آرجاننے والے کی ضرورت ہے۔ اس کے سیکھنے سے آپ نہ صرف اچھے ڈیٹا سائنٹسٹ بن سکتے ہیں بلکہ اچھے ماہر شماریات بھی بن پائیں گے۔