Skip to product information
1 of 4

Metaverse - میٹاورس

Metaverse - میٹاورس

256 Pages | Paperback | Printed on Imported Light Weight Paper

Dr. Zeeshan Ul Hassan Usmani (author)

Sana Rasheed (author)

Publisher: ilmStore - Urdu

یہ کتاب میٹاورس ٹیکنالوجی کے بارے میں ہے جس نے ہماری دنیا کو ہمیشہ کے لئے تبدیل کر دیا ہے۔ کئی ہزار سال پہلے کے لوگوں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایٹمی توانائی، مصنوعی ذہانت ، کوانٹم کمپیوٹنگ، ورچوئل ریئلٹی اور آگمینٹڈ ریئلٹی جیسے رجحانات حقیقت بن جائیں گے۔ آج کل بلاک چین اور کرپٹو کرنسی جیسی ٹیکنالوجی سے لوگ بڑے فائدے اٹھا رہے ہیں۔ اس کتاب میں آپ کو میٹاورس کے بارے میں جاننے کو ملے گا، اس کے کاموں اور اس سے حاصل کئے جانے والے فوائد کے بارے میں معلومات حاصل ہو گی۔ میٹاورس انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی ایک انقلابی تبدیلی ہے جو صارفین کو تھری ڈی ورچوئل اسپیس میں انٹریکشن کی وسیع پیمانے پر سہولت فراہم کرتی ہے۔

Regular price Rs. 525.00
Regular price Rs. 825.00 Sale price Rs. 525.00
Sale Sold out
Tax included. Shipping calculated at checkout.
View full details

Detailed Description

ٹیکنالوجی نے ہمیشہ ہمیں حیران کیا ہے۔ ہزاروں سال پہلے کے انسان نے شاید ہی سوچا ہوگا کہ ایٹمی توانائی، مصنوعی ذہانت ، کوانٹم کمپیوٹنگ ، ورچوئل ریئلٹی اورآگمینٹڈ ریئلٹی جیسے رجحانات کبھی حقیقت بن جائیں گے۔ عمومی طور پر ٹیکنالوجی کی پیش گوئی بہت پہلے ہی کرلی جاتی ہے۔ لیکن وہ کب حقیقت کا روپ دھارے گی؟ اس پر وقت کی قید نہیں لگائی جاسکتی۔ ان ہی پیش گوئیوں کے تناظر میں آج ہم بلاک چین اور کرپٹو کرنسی جیسی ٹیکنالوجیز سے بھرپور فوائد حاصل کر رہے ہیں۔ ٹھیک اسی طرز پر دنیا بھر میں میٹاورس پر کام ہو رہا ہے اور بہت سی کمپنیاں اس پر تحقیق کرنے، اسے سمجھنے اور اس کی تراش خراش میں اپنا وقت اور سرمایہ لگا رہی ہیں؛ تاکہ آنے والے برسوں میں وہ اس سے فائدہ حاصل کرسکیں اور میٹاورس کے مختلف پہلوؤں سے اپنے کاروبار کو اس دنیا میں فروغ دے سکیں۔ ایک اندازے کے مطابق، 2030ء تک میٹاورس سے منسلک عالمی کاروبار کا مجموعی کا حجم 13,000 ارب ڈالر تک جا پہنچے گا۔ میٹاورس مرکب ہے ”میٹا“ اور ”ورس“ کا، جو کمپیوٹر کے توسط سے وجود میں آنے والی ایک منفرد کائنات کی نمائندگی کرتا ہے؛ جسے آپ ”مادی دنیا سے ماورا کائنات“ کہہ سکتے ہیں۔ یہ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کیلئے ایک انقلابی تبدیلی کا سبب بنے گا اور صارفین کو ھری ڈی ورچوئل اسپیس میں انٹریکشن (تعامل) کی وسیع پیمانے پر سہولت فراہم کرے گا۔ اس کتاب سے آپ کو معلوم ہوگا کہ میٹاورس کیا ہے، اس میں کیا کیا کام کئے جاتے ہیں اور کون کونسے کام کئے جاسکتے ہیں، کس طرح کی نت نئی نوکریوں کا آغاز ہونے والا ہے اور کن مہارتوں کو سیکھنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ یہ کتاب ان تمام ہنرمندوں کیلئے ہے جن کی پیاس سیکھنے سے بڑھتی ہے اور جن کے سیکھنے کا عمل کبھی نہیں رکتا۔ امید ہے کہ یہ کتاب بھی آپ کے کیریئر میں فائدہ مند ضرور ثابت ہوگی اورمیٹاورس کی دنیا میں اپنا مقام بنانے اور اس نئی ٹیکنالوجی کے ثمرات سمیٹنے میں آپ کی مددگار ہوگی۔