Detailed Description
زیرِ نظر کتاب میں مصنف نے رجالِ دین کو موضوع بنایا ہے اور درسی انداز کی بجائے قصہ کہانی کے اسلوب میں امام شافعیؒ کے علمی سفر اور حیات کو پیش کیا ہے، تاکہ قارئین کی دلچسپی میں اضافہ ہو۔ یہ کتاب سہل، دلنشین اور جامع انداز میں امام شافعیؒ کے علمی اسفار، علمی جستجو اور فقہی بصیرت کو اجاگر کرتی ہے۔ مصنف، ڈاکٹر اختر حسین عزمی، ایک کہنہ مشق محقق اور مصنف ہیں، جن کی درجنوں کتب علمی دنیا میں مقبول ہیں۔ اللہ تعالیٰ مؤلف اور تمام معاونین کو اجرِ عظیم عطا فرمائے اور اس کتاب کو عامۃ المسلمین کے لیے نفع بخش بنائے۔ آمین۔