0
0
Cover picture of Machine Learning or Cyber Security – مشین لرننگ اور سائبر سکیورٹی book - Image 1
Machine Learning or Cyber Security – مشین لرننگ اور سائبر سکیورٹی - Image 2
Machine Learning or Cyber Security – مشین لرننگ اور سائبر سکیورٹی - Image 3
Machine Learning or Cyber Security – مشین لرننگ اور سائبر سکیورٹی - Image 4

Machine Learning or Cyber Security – مشین لرننگ اور سائبر سکیورٹی

155 Pages | Paperback | Printed on Light Weight Paper

Dr. Zeeshan Ul Hassan Usmani (author)

Sana Rasheed (author)

Publisher: ilmStore - Urdu

مشین لرننگ اور سائبر سکیورٹی” کتاب ہے جو آج کی ڈیجیٹل دنیا میں موثر حفاظت کے لئے اہم ہے۔ یہ کتاب سائبر سکیورٹی کی اہمیت اور مشین لرننگ کی مدد سے سائبر کرائم کے مختلف جوانب کو سمجھاتی ہے۔ اس کتاب میں سائبر سکیورٹی کے اصول اور مشین لرننگ کے تصورات کو عام زبان میں واضح طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ اس کتاب کی مدد سے آپ سائبر کرائم کے خطرات سے بچ سکتے ہیں اور سائبر سکیورٹی کے اصولوں کو سمجھ سکتے ہیں۔

350.00

7 in stock

اس کتاب کو دوستوں اور خاندان کے ساتھ شیئر کریں اور نیکی کمائیں

Available Offers (3 offers)

  • Cash on Delivery available
  • Free Express Shipping across India for orders above ₹3000 via BlueDart / DTDC or Similar

Detailed Description

مشین لرننگ اور سائبر سکیورٹی مصنفین: ثناء رشید، ذیشان الحسن عثمانی نئے دور کے جدید حملوں سے موثر حفاظت آج ہم ایک ڈیجیٹل دنیا میں رہ رہے ہیں۔ ہماری کاروباری زندگی، ذاتی زندگی اور مالیات، الغرض ہر شعبے نے انٹرنیٹ، موبائل کمپیوٹنگ اورالیکٹرانک میڈیا کی دنیا کی طرف متوجہ ہونا شروع کر دیا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے، اس سب کی وجہ سے ہم بد نیتی پر مبنی حملوں، راز داری پر حملوں اور دھوکہ دہی جیسے واقعات کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔ اس لیے سائبر سکیورٹی ایک محفوظ اور منظم ڈیجیٹل دنیا کا ایک اہم حصہ ہے۔ سائبر سکیورٹی ہمیں ہیکرز، سائبر کریمنلز اور فراڈ ایجنٹس سے محفوظ رکھتی ہے۔

سائبر سیکیورٹی اہم ہے کیونکہ یہ ڈیٹا کی تمام اقسام کو چوری اور نقصان سے بچاتی ہے اس میں حساس ڈیٹا، ذاتی معلومات، صحت کی معلومات، سیکیورٹی کی معلومات، سرکاری اور صنعتی معلومات کے علاوہ دیگر حساس معلومات شامل ہیں۔ ایک مضبوط سائبر سیکورٹی پروگرام کے بغیر، ایک آرگنائزیشن ڈیٹا کے خلاف ورزیوں سے بچنے کے لیے اپنا دفاع نہیں کرسکتی جو اسے سائبر کریمنلز کے لیے آسان ہدف بناتی ہے۔ کاروباری ادارے اب صرف مکمل طور پر سائبر سکیورٹی سلیوشنز جیسے کہ اینٹی وائرس سافٹ ویئراور فائر والز پر انحصار نہیں کرسکتے کیونکہ سائبر کریمنلز زیادہ ہوشیار ہو رہے ہیں اور ان کی حکمت عملیاں روایتی سائبر حملوں کے دفاع کے لئے زیادہ لچکدار ہوتی جا رہی ہیں۔ سائبر سیکیورٹی کی اہمیت کو سمجھنے میں آپ کی مدد کرنے اور سائبر کرائم کے مختلف ایلیمنٹس(جن سے آپ شاید واقف نہ ہوں) کی وضاحت کرنے کے لئے ہم نے یہ کتاب مرتب کی ہے۔ اس کتاب میں ہم آپ کو مشین لرننگ کے استعمال سے سائبر سکیورٹی کی حکمت عملیوں کے بارے میں بتائیں گے۔

مشین لرننگ کا تصورکمپیوٹنگ کےعمل کو سائبرسکیورٹی کی ڈومین میں روایتی طریقوں کے مقابلے میں زیادہ قابل عمل بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ مشین لرننگ، سائبر خطرات سے بچانے اور فعل حملوں کا جواب دینے کے لیے زیادہ متحرک ہونے میں مدد دے سکتی ہے۔ مجموعی طورپرہمارا مقصد نہ صرف سائبرسکیورٹی کے لیے مشین لرننگ اورمتعلقہ طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے. بلکہ سسٹم کوسائبر حملوں سے بچانے کے لئے مربوط اور منظم نظام پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہے

Readers Review

Reviews

There are no reviews yet

Add a review
Machine Learning or Cyber Security - مشین لرننگ اور سائبر سکیورٹی Machine Learning or Cyber Security - مشین لرننگ اور سائبر سکیورٹی
Rating*
0/5
* Rating is required
Your review
* Review is required
Name
* Name is required
Add photos or video to your review

related books - selected by ilmStore.in team

Publications Details

Weight 0.18 kg
Dimensions 23 × 17 × 2 cm
Format

Softcover

Isbn

9789697758944

Pages

155

SKU: BU-739Categories: Books, ilmStore - UrduTags: Books - Urdu

Readers who viewed this book may also like

Open chat
1
Scan the code
Salam, 👋
Can we help you?
You can even order books easily via WhatsApp.